پاکستان کی غزہ بورڈ میں شمولیت: ایک اہم قدم، ذولفقار علی بھٹی کی اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو

12

اسلام آباد، 26 جنوری (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی ذولفقار علی بھٹی کی اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے  غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر، پاکستان کی غزہ بورڈ میں شمولیت ایک اہم اور باعثِ عزت بات ہے۔پاکستان کے علاوہ، دیگر اسلامی ممالک جیسے کہ سعودی عرب، ترکی، قطر اور دیگر بھی اس بورڈ میں شریک ہیں۔پاکستان کی اس بورڈ میں شمولیت سے ملک کو موقع ملے گا کہ وہ اس کے فیصلوں میں اپنا ان پٹ دے سکے اور اس کے عمل میں شامل ہو سکے۔یہ قدم حکومت کا ایک بہت اچھا اقدام ہے، جو پاکستان کو عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس موقع پر، پاکستان کی شمولیت کو غزہ بورڈ میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو پاکستان کو عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔اس بورڈ میں شمولیت سے پاکستان کو غزہ کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا اور وہاں کے لوگوں کی مدد کے لئے کام کر سکے گا۔

پاکستان کی اس کوشش کو سراہا جا رہا ہے اور اس کی کوششوں کو عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔