اسلام آباد،12فروری (اے پی پی ): ایم این اے سید حسین طارق نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے ہے کہا کہ حکومت نے اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات ک ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک چارٹر آف اکونومی بنانے کی ضرورت ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چارٹر پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ ہوگا اور اس سے ملک میں استحکام آئے گا۔
سید حسین طارق نے کہا کہ پاکستان کو طویل مدتی پالیسیوں کی طرف جانا ہوگا، تاکہ سرمایہ کاروں کو اعتماد ملے اور وہ اپنے کاروبار کو بڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مین، زراعت، اور سروسز سیکٹر کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آئندہ بیس سال تک پاکستان کی اقتصادی پالیسی کیا ہوگی۔











