ممبر قومی اسمبلی  شازیہ ثوبیہ کی اے پی پی خصوصی گفتگو

12

اسلام آباد،04 فروری(اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو کسم ظلم و زیادتی میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

شازیہ ثوبیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے لیے خواب میں بھی غلط نہیں سوچ سکتے، تو ہم تو اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں جبکہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے لڑتا رہے گا اور ان کے حقوق کا دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ساتھ رہیں گے۔