وزیر داخلہ محسن نقوی کی وارسا میں پولینڈ کے وزیر داخلہ اور وزیر سپشل سروسز (انٹیلیجنس) سے ملاقات

17

وارسا ،27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پولینڈ کے وزیر داخلہ مارسن کیئرونسکی اور وزیر سپشل سروسز (انٹیلیجنس) ٹامسز سیمونیک سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، داخلی سلامتی اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور پولینڈ نے غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارڈر سیکیورٹی اور منظم جرائم کے سدباب سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے قانونی امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے پر زور دیا۔

پولینڈ کے وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ کے تدارک کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے لئے گئے اقدامات کو سراہا۔