وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا رمضان سہولت بازار جی سکس کا دورہ،حکومتی ریٹس پر عملدرآمد اور اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ

14

اسلام آباد ، 25فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بدھ  کورمضان سہولت بازار جی سکس کا دورہ کیا اورحکومتی ریٹس پر عملدرآمد اور اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری  نے اس موقع پر رمضان بازار میں آئے گاہکوں سے مکالمہ بھی کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے عوام دوست رمضان بازار قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو سراہا ۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو  انتظامی امور پر بریفنگ

دی گئی ۔

اس موقع پر طلال چوہدری نے لوگوں سے ملاقات کی ہے، سب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔وزیر مملکت داخلہ

طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہونے کے باوجود یہاں قیمتیں قریبی تمام بڑے شہروں سے کم ہیں

بازار میں اشیاء کی کوالٹی، قیمتیں اور دیگر سہولیات، کی فراہمی بہت بڑی بات ہے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا بڑا فوکس ہے، 2 روپے قیمت بڑھ جائے تو وہ پوچھ گچھ کرتے ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ اس پر شاباش کی مستحق ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ اس بات کا اظہار خریدار بھی کر رہا ہے کہ ریٹ بھی کم ہے اور سہولیات بھی موجود ہیں۔گارنٹی سے کہہ رہا ہوں جو منڈی کا ریٹ ہے وہی اس بازار کا ریٹ ہے۔