وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے جعفر خان مندوخیل کی ملاقات

10

کوئٹہ، 24 فروری(اے پی پی ):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس بلوچستان میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان سے متعلق مختلف امور اور مجموعی قومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے کی ترقی، معاشی استحکام اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وفاق اور صوبے کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تاکہ ترقیاتی اقدامات کے ثمرات عوام تک مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔

ملاقات میں بلوچستان کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔