اسلام آباد، 18 فروری (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے ویلفیئر ورکرز فنڈ کی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم موبائل ایپلیکیشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی موبائل ایپلیکیشن لانچ کر دی گئی ہے،موبائل ایپلیکیشن سے ورکر مستفید ہو سکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اوورسیز کی بھلائی میرا وژن ہے،اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔











