پاکستان شاہینز بمقابلہ انگلینڈ لائنز ، کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کا آغاز

14

کراچی، 12 فروری ( اے پی پی): پاکستان شاہینز بمقابلہ انگلینڈ لائنز کیلئے کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کا آغاز ہو گیا۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجاز جونیئر کی نگرانی میں اوول گراؤنڈ پر ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 27 فروری سے 9 مارچ تک ابوظہبی میں کھیلی جائے گی۔