ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں، امجد علی بھٹی

10

اسلام آباد ،04فروری (اے پی پی ):  ممبر قومی اسمبلی  امجد علی بھٹی کی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کہ ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اسے کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملے اور وہ آزاد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں، ایک دن ان کا اپنا حق ضرور ملے گا اور کشمیر ہندوستان کے قبضے سے آزاد ہوگا۔

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی آزادی کے لیے لڑتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں گے اور کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔