انجینئر امیر مقام کا حالیہ ناخوشگوار واقعات کے دوران نذرِ آتش کی گئی سرکاری و نجی املاک کا  دورہ

9

سکردو،  28 مارچ ( اے پی پی): وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے حالیہ ناخوشگوار واقعات کے دوران نذرِ آتش کی گئی سرکاری و نجی املاک کا تفصیلی دورہ کیا اور

بریگیڈ،  یو این آفس، اے پی ایس،  اے کے آر ایس پی آفس اور  ایس ٹی پی سینٹر کا معائنہ کیا ۔

اس  موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے انہیں بریفنگ دی، جبکہ سیکریٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر کمانڈر 62 بریگیڈ بریگیڈیئر ایجاز، کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان رینج طفیل احمد میر ،سابق وزیر تعلیم ابراہیم سنائی،صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم (ن) لیگ اکبر تابان، ترجمان سلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اشرف صدا، ڈی سی سکردو حمزہ مراد بھی موجود تھے –