بلوچ رہنما شفیق الرحمان مینگل کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

33

اسلام آباد ، 04 مارچ ( اے پی پی): بلوچ رہنما شفیق الرحمان مینگل نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور  پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔  سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی بلوچستان علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

ملاقات میں بلوچستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک چنگیز خان، کامبھو خان برہمانی اور جمیل احمد بریجو بھی ہمراہ تھے۔