اسلام آباد،25 مارچ(اے پی پی): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے بھارتی عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے، لیکن مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے جریدہ “خلیج ٹائمز” نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات آشکار کیے ہیں۔ گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پر مجبور کر دیا ہے۔ بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے محروم ہیں جبکہ مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کے خلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی، جس کے باعث آج پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے بحران سے دوچار ہے۔ بھارتی عوام پیٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔











