دہشتگردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے سبب طالبان رجیم دنیا بھر کیلئے ناقابل قبول

19

اسلام آباد،25مارچ(اے پی پی):افغان طالبان رجیم کا سفاک چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ دہشتگردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے سبب طالبان رجیم دنیا بھر کیلئے ناقابل قبول ہوگئی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک فارن پالیسی ان فوکس کے مطابق، طالبان رجیم کے سخت گیر نظام اور عالمی سطح پر تنہائی نے افغان ریاست کی قانونی حیثیت اور شہری حقوق کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

طالبان رجیم کے القاعدہ اور فتنہ الخوارج جیسے دہشتگرد گروہوں کیساتھ تعلقات برقرار ہیں اور یہ ان کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔ ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی شدت پسند اور غیر جمہوری پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر تنہا اور اقتصادی و انسانی بحران کا شکار ہے۔

افغان طالبان کی القاعدہ اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) جیسے گروہوں کی پشت پناہی محض ایک داخلی معاملہ نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے سکیورٹی رسک ہے۔ عالمی سطح پر ایک ملک کے سوا کسی نے اسے باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ہے، جس سے طالبان رجیم کی قانونی حیثیت مشکوک ہو گئی ہے۔