اسلام آباد،29مارچ (اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں-
اسلام آباد پہنچنے پر شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری (مشرقِ وسطیٰ) سید احمد معروف نے کیا۔دورے کے دوران وہ چار فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے اور علاقائی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر مسلسل باہمی رابطے کی عکاسی کرتا ہے۔











