اسلام آباد، 23 مارچ (اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئے۔
گڑھی خدا بخش بھٹو میں انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو اور عزیز و اقارب کی مزاروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں اہم ملاقات، ملکی امن و امان اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال











