ملتان: چائلڈ پروٹیکشن سکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد

14

ملتان 31مارچ )اے پی پی): چئیرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر تھیں۔

ترجمان کے مطابق تقریب میں بیورو افسران، سکول پرنسپل، اساتذہ اور زیر تعلیم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختلف کلاسز کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں پلے گروپ سے علی مرتضیٰ اور زین نے پہلی، عبدالرحمن نے دوسری جبکہ مصطفیٰ اور علی رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نرسری اے میں کاشف شیر اول، علی حمزہ دوم اور مزمل عباس سوم رہے جبکہ نرسری بی میں حسنین نے پہلی، مہران نے دوسری اور علی حیدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح پریپ کلاس میں زبیر اول، مزمل دوم اور سنی اسمعیل سوم، کلاس ون میں سفیان اول، علی حسن دوم اور عامر سوم رہے۔ کلاس ٹو میں ارسلان نے پہلی جبکہ اقبال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کلاس تھری میں سلمان، مدثر اور احسن بالترتیب اول، دوم اور سوم رہے۔ کلاس فور میں شعیب اول، یعقوب دوم اور امجد سوم جبکہ کلاس فائیو میں مزمل شہزاد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ ترجمان کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن سکول میں اس وقت 90 سے زائد لاوارث اور بے آسرا بچے زیر تعلیم ہیں، جنہیں معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔