پاکستان کا پہلا افقی تیل کا کنواں، پاساکھی-13، فعال ہو گیا

11

اسلام آباد ،26 مارچ(اے پی پی):پاکستان کا پہلا افقی تیل کا کنواں، پاساکھی-13، فعال ہو گیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی اینڈ گیس کی دریافتوں کے حوالے سے کارکردگی بہت آئیڈیل ہے۔ یہ کنواں یومیہ 460 بیرل تیل پیدا کر رہا ہے اور اسے 2,966 میٹر گہرائی تک کھود کر 546 میٹر افقی حصہ شامل کیا گیا ہے۔

ماہرِ توانائی و معیشت محمد عارف کے مطابق، اس وقت او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی خصوصاً آئل اینڈ گیس کی دریافتوں کے حوالے سے بہت آئیڈیل ہے۔ ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان کا توانائی شعبہ جدید، مستحکم اور خود انحصاری کی جانب بڑھ رہا ہے ۔