پی این سی اے میں “جاپان ان آرٹ” نمائش کا افتتاح

10

اسلام آباد،25مارچ(اے پی پی):  پاکستان میں جاپان کے سفارت خانے نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور پاکستان-جاپان کلچرل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے ساتھ مل کر نیشنل آرٹ گیلری، میں تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ثقافتوں کو ملاتے ہوئے، دلکش پینٹنگ نمائش “جاپان ان آرٹ” کا افتتاح کیا۔

پاکستان میں جاپان کے سفیر Akamatsu Shuichi نے PNCA کے ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی اور PJCA اسلام آباد کے صدر معروف مصور جمال شاہ کے ساتھ مل کر نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فن کے شائقین اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

“جاپان ان آرٹ” ابھرتے ہوئے پاکستانی ٹیلنٹ کے ذریعے جاپانی سماجی و ثقافتی زندگی کی عکاسی کرتی نمائش ہے، جس میں تقریباً 40 شاندار فن پارے سجاۓ گئے ہیں۔ سفیر اکاماتسو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پینٹنگز کے فنکارانہ کاموں کے ذریعے جاپانی ثقافت کی تصویر کشی کرنے پر نوجوان پاکستانی فنکاروں کی شاندار مہارت اور تخیل کو سراہا۔

 سفیر نے کہا، “یہ تقریب جاپان اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی کا ایک خوبصورت ثبوت ہے، اس دوستی کی جڑیں نہ صرف سفارت کاری میں ہیں، بلکہ ثقافت کے تبادلے میں بھی ہیں۔