یوم پاکستان؛ صدر مملکت آصف علی زرداری کی نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں پرچم کشائی

11

لاڑکانہ، 23 مارچ( اے پی پی): یوم پاکستان کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ممبر قومی اسمبلی اور پی پی پی کی مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور، سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن سہیل انور سیال اور دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے ۔