اسلام آباد، 11 اپریل ( اے پی پی): وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق احمد خلیل نے ہفتہ کو یہاں وزارت اطلاعت و نشریات کے تحت قائم کردہ میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ِاطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی رہنمائی میں قائم کردہ اس سینٹر میں مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ تمام صحافی دی گئی سہولیات سے مطمئن ہیں-











