اسلام آباد،12اپریل (اے پی پی):ایران کا اعلی سطح وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ،چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کہا۔
ایرانی وفد میں مجلس شوری کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل تھے۔











