ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا

9

اسلام آباد،24اپریل  (اے پی پی):ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

  نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔ایرانی وزیرِ خارجہ اپنے دورے کےدوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔