لاہور،1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ مستحق مریضوں کو بروقت علاج کی سہولیات فراہم کر نا حکو مت کی ترجیحات میں شا مل ہے،میو ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں پاکستان بیت المال کا مخصوص ڈیسک قائم کیا جائے گا۔
ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بد ھ کے روز یہاں میو ہسپتال لاہور میں منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ آج ہم میو ہسپتال میں موجود ہیں جس کا پاکستان کے بڑے ہسپتالوں میں شمار ہوتا ہے،آج کے اجلاس کا مقصد وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق مستحق مریضوں کوسہولیات کی فراہمی اور بروقت علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کے مختلف ہسپتالوں کے دورے کئے جس میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،نشتر ہسپتال ملتان،پمز ہسپتال اسلام آباد،نوری ہسپتال سمیت دیگر ہسپتال شا مل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان بیت المال،ہاسپٹلز کی ایڈمنسٹریشن اور سوشل ویلفیئر سے وابستہ لوگوں کے درمیان بہترین انڈرسٹینڈنگ ہونی چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کے کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے مریضوں کا علاج معالجہ متاثر نہ ہو۔
سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی اور پاکستان بیت المال کے تحت درپیش مسائل پر فوری رسپانس دیا جائے گا اور جہاں ہمیں حکومتِ پاکستان کی کسی دوسری وزارت سے سفارشات کرنا پڑی،ہم اس پر بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے جو تعلیمی وظائف یا میڈیکل اسسٹنس دی جاتی ہیں،یہ زکوٰة نہیں ہے،یہ ایک اینڈومنٹ فنڈ ہے جو حکومتِ پاکستان بیت المال کو فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہم نے اس کا فنڈ10 ارب روپے سے بڑھا کر14 ارب روپے کر دیا ہے اور آنے والے بجٹ میں اسے مزید بڑھایا جائے گا تاکہ ہم دکھی انسانیت اور غریب عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیکل کا فنڈ جو پہلے سوا دو ارب روپے تھا،اسے بڑھا کر ہم نے3 ارب روپے کر دیا ہے۔ اسی طرح انفرادی ٹرانسپلانٹ یا ہارٹ سرجری کی مقررہ رقم10 لاکھ تھی،اسے بڑھا کر15 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے اور بچوں کی تعلیم کیلئے جو ایک لاکھ روپے سالانہ فنڈ تھا،اسے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال میں گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے تقریباً 1 ارب10 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں جس سے تقریباً 15 ہزار مریض مستفید ہوئے ہیں، میری خواہش ہے کہ میو ہسپتال میں پاکستان بیت المال کا ایک مخصوص ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ مستحق مریض کو دفتروں کے چکر نہ لگانے پڑیں بلکہ ہاسپٹل کے اندر ہی اسے سہولت مل سکے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں خطے سمیت دنیا بھر میں پاکستان کو ایک منفرد مقا م حاصل ہوگا،خلیج کی صورتحال میں وزارتِ خارجہ کا کردار سب کے سامنے ہے جسے دنیا دیکھ رہی ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی جا رہا ہے۔قبل ازیں ایم ایس میو ہسپتال سمیت دیگر میڈیکل افسران نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بر یفنگ دی۔











