مقبوضہ علاقوں میں جھوٹے بیانیے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو بدنام کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، عثمان جدون

9

نیو یارک، 29 اپریل ( اے پی پی): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے کمیٹی برائے اطلاعات کے 48ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غیر ملکی قبضے اور تنازعات والے علاقوں میں غلط معلومات اور جھوٹے بیانیوں کے پھیلاؤ کو انسانی حقوق کی پامالیوں کو چھپانے اور حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کو بدنام کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز تقاریر، اسلاموفوبیا اور مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات پر قابو پانے کے لیے ایک جامع عالمی فریم ورک اور کثیر لسانیت کے فروغ پر زور دیا، جبکہ اقوامِ متحدہ کے محکمۂ عالمی ابلاغ (DGC) کو مستند اور غیر جانبدارانہ معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا مرکزی کردار مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عالمی سطح پر سچائی اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے۔