وزیراعظم سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ملاقات، جاری منصوبوں پر بریفنگ

11

اسلام آباد، 29 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد حسین مگسی نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت سے متعلقہ امور اور جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔