لاہور14اپریل(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اہم اور بڑے روڈ پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ملتان وہاڑی روڈ کو بروقت اور بہترین تعمیر کی ہدایت بھی جاری کی صوبے کی پہلی ڈسٹ فری سڑک،ملتان وہاڑی روڈ کی بیس اور سب بیس مکمل، اسفالٹ ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل فور لاہور رنگ روڈ منصوبے کی منظوری اور سیالکوٹ رنگ روڈ فیزون کی اصولی منظوری، وزیرآباد روڈ تا سیالکوٹ پسرور روڈ، رنگ روڈ بنے گا،بھکر، لیہ سمیت تھل کو ایم فور سے منسلک کرنے والی تھل ایکسپریس وے کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا۔
راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ، سات انڈر پاس اور ایک اوورہیڈ برج بنے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان وہاڑی روڈ سمیت دیگر منصوبوں کی ویکلی رپورٹ طلب اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جاری روڈ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد روڈز کی تعمیر ومرمت اور پہلی مرتبہ دیہات کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر توجہ دی گئی۔عمدہ روڈز انفراسٹرکچر بننے سے کھیت سے منڈی اور کارخانوں سے مارکیٹ رسائی آسان ہو گی ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مساوی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر شہر ہر گاؤں کی سڑک بننا ضروری ہے، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات راجہ جہانگیر انور نے روڈز سیکٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب میں روڈز سیکٹر کے 2143 پراجیکٹس،258 زیر تکمیل منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ سی ایم اینی شییٹو کے تحت جاری روڈز سیکٹر کے 133 پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔روڈز سیکٹر کے دیگر 125 منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیاروڈ بحالی پروگرام فیز ون کی 85 سکیموں میں سے 38 مکمل اور47 پر کام جاری ہے۔روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو میں 41 سکیموں میں سے 18 مکمل اور 25 پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا روڈز سیکٹر منصوبوں کی 30جون تک تکمیل کا حکم مختلف شہروں میں جاری روڈز سیکٹر کی 462 سکیموں کا جائزہ، 376 منصوبے مکمل،86 جاری سکیمیں لاہور ٹورازم ہائی وے کا تصویری جائزہ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شجرکاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔











