وزیرِ اعظم سے نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی ملاقات

26

اسلام آباد، 8 اپریل (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی ملاقات ہوئی۔

نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو خطے میں امن کے لیے کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے حالیہ بحران میں وزیرِ اعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ریلیف پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے امور بالخصوص ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔