انطالیہ،17اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےترکیہ کےصدر رجب طیب ایردوان، امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، شام کےصدر احمد الشرح سمیت مختلف ممالک کے صدور اور عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں ۔
وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئیں۔ ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئی جن میں غیر رسمی بات چیت اور تبادلۂ خیال ہوا۔
وزیرِ اعظم کی قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔پاکستان کی طرف سے مشرق وسطیٰ اور خلیج میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے مذاکرات کی کوششوں اور پاکستانی قیادت کے فعال کردار کی وجہ سے وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ملاقاتوں میں عالمی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔











