وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا دورہ میرپور ،راٹھوہ ہریام پل کا معائنہ کیا

10

اسلام آباد،4 اپریل ( اے پی پی): وفاقی وزیر  امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ایک روزہ دورے پر میرپور پہنچ گئے، جہاں منگلا کے مقام پر لیگی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے اپنے دورے کے دوران راٹھوہ ہریام پل کا معائنہ کیا اور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ لی۔ یہ منصوبہ میرپور کے اہم انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا حصہ ہے۔

‎دورے کے دوران وفاقی وزیر مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ مقامی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔میرپور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی بریفنگ لیں گے۔بعد ازاں انہوں نے ایک بڑی ریلی کی قیادت بھی کی۔