مکہ مکرمہ، 27 اپریل(اے پی پی): پاکستانی عازمین حج کے اولین قافلے مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ احرام میں ملبوس پاکستانی عازمین حج کا مکہ مکرمہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے سینئر افسران کے ہمراہ عازمین حج سے ملاقاتیں کیں ان پر پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں، زمزم، کھجور،، مشروبات سے تواضع کی گئی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے پہلے عمرہ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔مین کنڑول آفس مکہ کے تحت حرم ٹرانسپورٹ، حرم گائیڈ، خوراک اور بلڈنگ ڈیوٹی پر خدام الحجاج تعینات کر دیئے گئے ہیں۔











