حج 2026 کے تازہ ترین اعداد و شمار،  پاکستان سے اب تک 65,657 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

35

مکہ مکرمہ، 12 مئی(اے پی پی): حج 2026 کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان سے اب تک کل 65,657 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ اب تک مجموعی سرکاری حج کوٹہ کا 55 فیصد آپریشن مکمل ہوا ہے۔

اس وقت 94 فیصد عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں اس وقت 6 فیصد عازمین حج قیام پذیر ہیں۔

 حجاج کی خدمت کے لیے 1,322 خدام و معاونین سعودی عرب میں اپنی ڈیوٹیاں سنبھال پہنچ چکے ہیں،حج مشن کے کل مطلوبہ عملے کی 84 فیصد تعیناتی مکمل ہو چکی ہے۔

 مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی سہولت کے لیے مجموعی طور پر 36 کلینکس/ڈسپنسریاں فعال ہیں۔

 مکہ مکرمہ میں حجاج کی نقل و حمل کے لیے بسوں کی تعداد بڑھا کر 294 کر دی گئی ہے۔مکہ مکرمہ میں اب تک مجموعی طور پر 14,861 عازمین کو حرم گائیڈنس فراہم کی جا چکی ہے۔