حریت رہنما غلام محمد صفی کا معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام

16

اسلام آباد، 04 مئی (اے پی پی ):   حریت رہنما غلام محمد صفی نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان کو آپریشن معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس نے تاریخ بدل دی۔ جس پاکستان کے بارے میں ہندوستان تھکتا نہیں تھا یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہو گیا ہے وہی پاکستان دنیا کے معاملات میں ثالثی کر رہا ہے،  وہی پاکستان دنیا میں اپنا ایک وقار لیے ہوئے ہے اور ہندوستان کا چہرہ پژ مردہ ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی روز اول سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرے لیکن ہندوستان کی تمام کاوشوں کے باوجود ہندوستان اس مذموم مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا،  جہاں تک پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کا تعلق ہے یہ ہندوستان کا اپنا کیا دھرا تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے انہیں انویسٹیگیشن کے لیے بلایا لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے۔