اسلام آباد، 8 مئی ( اے پی پی): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی گئی، جس میں سینیٹر روبینہ خالد، سیکرٹری عامر علی احمد سمیت افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ شہداء، غازیوں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ آج “پاسپورٹ آف پرائیڈ” بن چکا ہے اور آپریشن بنیان المرصوص قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے اسلام آباد میں امن مذاکرات کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔
سیکرٹری عامر علی احمد نے کہا کہ بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو پاک افواج “بنیان المرصوص” سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی بدولت پاکستان عالمی سطح کے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آیا ہے اور “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” قوم کی نئی آواز بن گیا ہے۔
تقریب میں ملی نغمے، قومی ترانے اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔











