وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

8

لاہور ، 05مئی(اے  پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے  ملاقات  کی ۔ ملاقات میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ملاقات میں عوامی امور، ترقیاتی پراجیکٹس  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے  ریکارڈ پراجیکٹس پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش  کیا اور انہوں نے  فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ”اپنا کھیت ، اپنا روزگار پراجیکٹ“ سے ہزاروں نوجوانوں رزق کما سکیں گے عوامی مسائل ہمیشہ مسلم لیگ (ن) ہی حل کرتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہرعوامی پراجیکٹ میرے دل کے بے حد قریب ہے، عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کرنے اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ستھرا پنجاب پروگرام  اپنی نوعیت کا دنیا کاسب سے بڑا منظم  ویسٹ مینجمنٹ پروگرام بن چکا ہے۔