وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف مشن کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات اور بجٹ تیاریوں پر تبادلہ خیال

10

اسلام آباد: 13 مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاریوں اور اقتصادی استحکام و پائیدار ترقی کے لیے جاری اصلاحاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔