وفاقی وزیرِ خزانہ سےمیوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات

7

اسلام آباد، 05 مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے  وزارتِ خزانہ میں میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ بجٹ سے متعلق عمومی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مالیاتی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری اور بچت کے فروغ میں اس شعبے کا کردار قابلِ قدر ہے۔

ملاقات میں بچت کے رجحان کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور مالیاتی نظام کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیرِ خزانہ نے وفد کی آراء کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام اور بہتری کے لیے مختلف شعبوں سے مشاورت جاری رکھے گی۔