اسلام آباد، 28 مئی ( اے پی پی) : پاکستان کرکٹ بورڈ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ““پی سی بی لائیو”” کی کامیاب لانچنگ کے بعد قومی کرکٹرز کی خصوصی پرومو ویڈیوز جاری کر دی گئی ہیں۔ ویڈیوز میں شائقین کو “PCB LIVE” ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہوگی جو “PCB LIVE” پر مفت اور خصوصی طور پر نشر کی جائے گی۔ شائقین میچز موبائل فون، ٹیبلٹ اور دیگر ڈیوائسز پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم “PCB LIVE” لانچ کیا ہے جہاں شائقین قومی، ڈومیسٹک اور ویمنز کرکٹ کے میچز دیکھ سکیں گے۔ “PCB LIVE” ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ میچز live.pcb.com.pk پر بھی دیکھے جا سکیں گے۔











