راولپنڈی ، 07 مئی (اے پی پی ) پاک فوج اور سری لنکن فوج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق “شیک ہینڈز تربیلا میں مکمل ہو گئی۔
دو ہفتے طویل یہ مشق 27 اپریل 2026 کو شروع ہوئی تھی اور آج بروز جمعرات اختتام پذیر ہوئی۔ مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کی کومبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں جی او سی اسپیشل سروسز گروپ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ سری لنکا سے میجر جنرل اجیت ابیاوردنا ڈبلیو ڈبلیو وی آر ڈبلیو پی آر ایس پی نے بھی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ مشق کے دوران دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنانا تھا، ساتھ ہی دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔











