کوئٹہ 15 مئی(اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری بلوچستان ،آئی کی بلوچستان نے استقبال کیا۔
کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لئے پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا ،
اس موقع پر حکام کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز ائیر ایمبولینس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیپلز ائیر ایمبولینس کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فوری طبی امداد اور مریضوں کی ہنگامی فضائی منتقلی ممکن بنائی جائے گی پیپلز ایئر ایمبولینس میں جدید طبی آلات، آکسیجن سسٹم اور مانیٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی گئی ہے۔
پیپلز ائیر ایمبولینس میں نوزائیدہ بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔











