حج آپریشن 2026 ، پاکستانی حجاج کی نصف سے زائد تعداد وطن واپس پہنچ گئی

2

مدینہ منورہ: 13 جون( اے پی پی):  حج آپریشن 2026 تیزی سے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق پاکستانی حجاج کی نصف سے زائد تعداد وطن واپس پہنچ گئی۔ 55 ہزار سرکاری حجاج کرام سعودی عرب میں موجود ہیں، جن میں مکہ مکرمہ میں 28 ہزار جبکہ مدینہ منورہ میں 27 ہزار سرکاری حجاج شامل ہیں۔ 51 فیصد طبی عملہ اور خدام الحجاج بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جدہ سے آخری حج پرواز 16 جون کو وطن واپس پہنچے  گی جبکہ مدینہ منورہ سے 30 جون کو آخری پرواز کی واپسی کے ساتھ حج آپریشن اختتام پذیر ہو گا۔