اسلام آباد، 17،جون(اے پی پی ):قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن رکن گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جمہوریت ،ایوان ،آزاد عدلیہ کیلئے ہم غیر مشروط تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں، ہمارے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں، خیرسگالی کے جذبہ کے تحت اقبال آفریدی کی رکنیت کی معطلی کوختم کیا جائے تاکہ وہ اپنے عوام کی نمائندگی کر سکے۔
انہوں نے بجٹ پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں کاروبار، نوجوانوں اورمختلف طبقات کیلئے ریلیف اقدامات شامل نہیں ہے۔ کسٹمز سیلز ٹیکس میں آزادانہ سکروٹنی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے یہ فیصلہ واپس لیا جائے، فیس لیس نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جو غیرآئینی ہے۔











