اسلام آباد،16 جون(اے پی پی): رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے جو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھا گیا ہے اور یہ عام آدمی، خصوصاً کم آمدنی والے طبقات کے لیے ایک مثبت بجٹ ہے۔
آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس 27-2026 کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ غریب عوام کا بجٹ ہے اور اس میں عوامی فلاح اور بہبود کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔











