اسلام آباد،14 جون (اےپی پی): رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان نے وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران کہا کہ ملک میں صنعتکاروں اور پروفیشنلز کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہنر مند افراد کو ملکی سطح پر روزگار میسر ہو تاکہ انہیں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں اپنائے جو سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے دروازے کھول سکیں۔











