اسلام آباد، 11 جون(اے پی پی):قومی اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق پیداواری شعبے کی شرح نمو 6.6 فیصد رہی۔پیداواری شعبے کے لیے ترقی کا ہدف 4.7 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔پیداواری شعبے کی شرح نمو مقررہ ہدف سے 1.9 فیصد زیادہ رہی۔بڑے صنعتی اداروں کے شعبے کی شرح نمو 6.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔بڑے صنعتی اداروں کے شعبے کے لیے ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔بڑے صنعتی اداروں کے شعبے کی شرح نمو ہدف سے 2.6 فیصد زیادہ رہی۔
معدنیات کے شعبے کی شرح نمو 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔معدنیات کے شعبے کے لیے ترقی کا ہدف 3 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔اقتصادی سروے کے مطابق پیداواری اور بڑے صنعتی اداروں کے شعبوں نے مقررہ اہداف سے بہتر کارکردگی دکھائی۔











