متوازن بجٹ موجودہ معاشی حالات میں ایک مثبت قدم ہے، ناصر اقبال بوسال

1

اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے بجٹ 2026-27 کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں وفاقی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں سپر ٹیکس کے خاتمے اور رئیل اسٹیٹ شعبے میں ٹیکسوں میں کمی جیسے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں دفاعی اور سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔

ناصر اقبال بوسال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھاد، زرعی ادویات اور دیگر زرعی مداخل کی قیمتیں کم کی جائیں اور فصلوں کی مناسب قیمت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے اپنے حلقے منڈی بہاؤالدین کے عوام کی جانب سے ملکوال اور پنڈ دادن خان کے درمیان دریائے جہلم پر زیر التوا پل کی تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں افراد کو سفری سہولت میسر آئے گی۔