اسلام آباد،15جون ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ ، اعجاز حسین جاکھرانی، ذوالفقار بھنڈر، علی جان مزاری اور ثمر ہارون بلور نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ارکانِ اسمبلی نے وزیرِ اعظم کی جانب سے عالمی امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کامیاب کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم کو تاریخی عزت ملی اور پاکستان کا نام اقوامِ عالم میں بلند ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ارکانِ قومی اسمبلی کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ معزز ارکان نے قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزیرِ اعظم کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گئیں۔
ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے امورِ عامہ یونٹ رانا مبشر اقبال اور معاونِ خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔











