اسلام آباد،11 جون ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر سیاستدان، سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی بحیثت سابق پارلیمنٹرین ملک کےلئے گراں قدر سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔











