کراچی کی ترقی کیلئے مزید فنڈز اور کراچی پورٹ پر خصوصی توجہ ناگزیر ہے؛ محمد جاوید حنیف

2

اسلام آباد،16جون(اے پی پی): رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف نے کہا ہے کہ بجٹ ایک انتہائی اہم دستاویز ہے جو حکومتی ترجیحات کا عکاس ہوتا ہے۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور وہاں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے عام آدمی کو بھی فائدہ پہنچتا ہے، اس لیے شہر کی ترقی کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے۔

آج قومی اسمبلی میں بجٹ 27-2026 کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کراچی پورٹ اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے اس حوالے سے خصوصی اقدامات اور وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے اور عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔