شطرنج ذہنی ورزش اور حکمت عملی کیلئے اہم: کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

4

اسلام آباد، 16 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ شطرنج کا کھیل ذہنی وزرش اور حکمت عملی کے لیے انتہائی اہم ہے، یہ کھیل لیڈر شپ اور قومی ترقی میں کردار ادا کرتا ہے،عزم و حوصلہ ہو تو کوئی منزل مشکل نہیں رہتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 34 ویں نیشنل چیس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے حکومت بھرپور کردار ادا کررہی ہے تاکہ اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لا سکیں۔ماضی میں پاکستان دنیا کے ہر کھیل میں آگے تھا،کھیل نے پاکستان کا نام خوب روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں تواتر سے ٹیم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں جس میں صلاحیت کی بنیاد پر سلیکشن کی جارہی ہے۔

 ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ ہاکی سمت تمام کھیلوں کی ترویج کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان کا نام بین الاقوامی افق پر گونج رہا ہے، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔