لاہور،08 جولائی ( اے پی پی): نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وائٹ بال کرکٹ کیمپ میں کوچنگ سٹاف کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں کی فٹنس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سکلز کو بہتر بنانے کے لیے سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کیمپ کے دوران کھلاڑی الگ الگ سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں کوچز ان کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے اور سکلز ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کے لیے ایک مضبوط اور متوازن ٹیم تیار کی جا سکے۔











